الیکشن وقت پر ہونگے، کسی کو این آر اور نہیں ملے گا:خواجہ سعد رفیق

Dec 23, 2022 | 09:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کے باہر چند سو افراد کا ناکام اجتماع کرنیوالو تم جتنی چاہے غلیظ زبان بول لو، این آر او نہیں ملے گا۔

وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، جرائم کا حساب کتاب ہوگا، چالاکیاں، شعبدہ بازیاں، بدزبانیاں کام نہیں آئیں گی۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

مزیدخبریں