ایک نیوز نیوز: آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 16 جنوری سے 21 جنوری تک برسبین اور سڈنی میں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں تاہم نائب کپتان ایلیسا ہیلی انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ۔
13 رکنی اسکواڈ میں ڈارسی براؤن، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ اور جس جوناسن سمیت الانا کنگ، فوبی لچفیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ بھی شامل ہے۔
Wonderful news with Meg Lanning returning to lead the @AusWomenCricket team against Pakistan in January!
— Cricket Australia (@CricketAus) December 22, 2022
Grab your tickets: https://t.co/yhYqPqsPTL #AUSvPAK pic.twitter.com/xBcUyBIWr8
واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔