وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:فواد چودھری

Dec 23, 2022 | 09:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں