ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفیکیشن کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئ قانونی حیثئت نہیں، پرویز الہیٰ اور صوبائ کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، گورنر کے خلاف ریفرینس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کاروائ کا آغاز کیا جا رہا ہے https://t.co/ieD3XtAVCv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔