ایک نیوز نیوز :گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلی اور کابینہ تحلیل کرنے پر تحریک انصاف کا رد عمل بھی آگیا ۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر قانونی ہے ۔ نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، پرویز الٰہی اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ کی برطرفی:تحریک انصاف کا گورنر کیخلاف سخت ایکشن
Dec 23, 2022 | 01:30 AM