وزیرِاعظم شہبازشریف کابنگلادیش کےعبوری سربراہ ڈاکٹرمحمدیونس کوخط

Aug 23, 2024 | 20:15 PM

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر یونس کو خط لکھ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش کر دی ہے، انہوں نے خط کے متن میں کہا کہ بنگلادیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پردلی دکھ اوررنج ہے،اس کڑے وقت میں ہمدردیاں بنگلادیشی حکومت اورعوام کےساتھ ہیں، بنگلادیشی عوام مشکلات میں اپنےحوصلے اورہمت کیلئے جانے جاتے ہیں،پرامید ہوں بنگلادیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سےجلدنکل آئےگا، پاکستان اس مشکل وقت میں ہرطرح سے بنگلادیش کی مددکیلئےتیارہیں۔

مزیدخبریں