تیسرے روز کا کھیل ختم، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 316 رنز بنا لیئے ، 5 کھلاڑی آؤٹ

تیسرے روز کا کھیل ختم، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف 316 رنز بنا لیئے ، 5 کھلاڑی آؤٹ
کیپشن: The third day's play is over, Bangladesh scored 316 runs against Pakistan, 5 players out

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لیئے ہیں جس میں شادمان اسلام کے 93 رنز اور مشفیق الرحمان کے 55 سکور نے اہم کردار ادا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بنائے گئے 448 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور ذاکر حسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ذاکر حسن 12 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ ان کے بعد آنے والے کپتان نجم الحسن شانتو بھی 16 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

مومن الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 رنزکی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بہترین سپورٹ فراہم کی جبکہ اوپننگ پر آئے شادمان اسلام نے شاندار انداز میں 93 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ سینچری بناے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔

بنگلہ دیش کے لٹن داس 52 اور مشفیق الرحمان 5 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں اور کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بنا کر اننگ ڈکلئیر کی جس میں سب سے اہم کردار محمد رضوان اور سعود شکیل کا رہا جن کی سینچریوں نے پاکستان کی گرتی ہوئی بیٹنگ لائن کو اہم سہارافراہم کیا۔