برطانیہ میں باکسرعامرخان کا شادی ہال کا بزنس نہ چل سکا

برطانیہ میں باکسرعامرخان کا شادی ہال کا بزنس نہ چل سکا
کیپشن: The business of Boxer Raamar Khan's marriage hall in Britain did not work

ویب ڈیسک:برطانیہ میں شادی ہال کا بزنس نہ چل سکا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کے کئی ملین پاؤنڈز ڈوب گئے ،جس کے بعد باکسر عامر خان نے اپنا شادی ہال فروخت پر لگا دیا۔

 برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق باکسر عامر خان کا لگژری ویڈنگ وینیو انگلینڈ کے شہر بولٹن میں واقع ہے جسے انہوں نے  12.5 ملین پاؤنڈز میں فروخت پر لگایا ہے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ویڈنگ وینیو میں پہلی شادی 3 ماہ پہلے ہوئی تھی مگر ویڈنگ وینیو لوکیشن کی وجہ سے توجہ حاصل نہ کر سکا اور ملینز پاونڈز ڈوب گئے۔  

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینیو کے کئی اور مسائل بھی سامنے آئے جس کی وجہ سے پروجیکٹ کامیاب نہ ہوا، وینیو کے سامنے اور اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی پڑے رہتے تھے۔

عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شادی حال کی فروخت کا بتایا۔