اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا
کیپشن: This year, Pakistan needs 2 billion dollars of external financing: Finance Minister

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کی رہنما  عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پرسماعت کی۔

 دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟ اس پر وکیل عامیہ حمزہ نے بتایاکہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے۔

عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اور پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔

ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 15 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔