فلیش فلڈنگ کا خدشہ ،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 

فلیش فلڈنگ کا خدشہ ،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 
کیپشن: Fear of flash flooding, PDMA alert issued

ایک نیوز:جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  24 سے 30اگست کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی ، پی ڈی ایم اے نے فلیش فلڈنگ کا   الرٹ جاری کردیا ۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے ،موسلا دھار بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ ڈیرہ غازی خان راجن پور رودکوہیوں میں شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے ، کمشنر ڈیرہ غازی  خان ڈپٹی کمشنرز راجن پور و ڈی جی خان کو کو صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا  ہے۔  

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات  جاری  کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں ،انتظامیہ فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں ،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔ 

عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت جاری کی ہے کہ  متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر شہری بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں  میں رہنے سے احتیاط کریں، خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں ہیں۔