سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کا   اضافہ ہوگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی  فی تولہ قیمت 200 روپے  اضافے کے بعد 2لاکھ 62ہزار روپے ہوگئی،   10گرام سونا 172روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 24ہزار 623روپے  پر پہنچ گئی،  جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 پر مستحکم  ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2492 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔    

یاد رہے گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں 800روپے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ61ہزار 800روپے فی تولہ ہوگئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 686روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 24ہزار 451 روپے کا ہوگیا تھا۔