ایک نیوز: نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں ایئرایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی پہلی ایئرایمبولینس سروس کیلئےایک ہیلی کاپٹراستعمال ہو گا۔
ساڑھے چارکروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت سے دو ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے۔ایک ہیلی کاپٹر سرکاری معاملات کی انجام دہی کےلیے پنجاب حکومت کے زیر استعمال رہے گا۔
پنجاب حکومت کے زیراسعتمال نیا ہیلی کاپٹرآفات کےدوران ایمرجنسی سرگرمیوں کے لیے بھی میسر ہو گا۔ ہیلی کاپٹرز کے لیے چند روز میں عالمی جرائد میں اشتہار دیا جائےگا۔
اشتہارمیں ٹیکنیکل اورمالی نیلامی کے ٹی او آر دئیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے اعلی افسران اور ٹیکنیکل ماہرین پرمشتمل کمیٹی خریداری کا فیصلہ کرے گی۔
پنجاب حکومت کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر ٹیکنیکل خرابی کے باعث کئی ماہ سے گراونڈ ہے۔