ڈریپ نےجان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ڈریپ نےجان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: ڈریپ نےجان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ایک نیوز :ڈریپ نےجان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈریپ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کینسر کےعلاج کی نئی دوا لوریکا کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار857 روپے اور دمے کے مرض کی ان ہیلر کی قیمت 13 سو 90 مقرر کر دی گئی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ہیپائٹس کے ایک انجکشن کی قیمت 10 ہزار 275 ہوگئی،جبکہ پیراسٹامول اور ڈیپ ہائیڈراڈلین کی 20 گولیوں کی 192 روپے مقرر کی گئی ہے۔ڈریپ نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکین کی قیمت 1007روپے ،اورکینسر کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے رکھی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسا کی قیمت 15 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی ہے۔