نیٹ فلکس کی سائنس فکشن فلم ’ریبیل‘ کا ٹریلر جاری

Aug 23, 2023 | 23:49 PM

ایک نیوز :آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سائنس فکشن فلم ’ریبیل‘ کے پہلے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق  نیٹ فلکس نے بالآخر سوشل میڈیا پر ریبل مون پارٹ ون اے چائلڈ آف فائر کاآفیشل ٹریلرجاری کردیا ہے۔زیک نائیڈر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تصوراتی دنیا پر مبنی ہے، ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ ریبل مون کی کہانی کورا نامی ایک پراسرار نوجوان خاتون کے گرد گھوم رہی ہے، جس کا کردار صوفیہ بوٹیلا نے ادا کیا ہے، جو کہ ریجنٹ بالیسیریس نامی غیر جمہوری حکمران کے خلاف خطرناک مشن پر ہے۔

کاسٹ 

کاسٹ میں صوفیہ بوٹیلا، فرا فری، چارلی ہنم، جیمون ہونسو، رے فشر، انتھونی ہاپکنز، ایڈ اسکرین، مشیل ہوزمین، ڈونا بی، جینا میلون، سٹاز نائر، ای ڈفی، شارلٹ میگی، کلیوپیٹرا کولمین، کیری ایلوی، کاری اسٹل اور اسکائی یانگ شامل ہیں۔فلم رواں سال 22 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔فلم کادوسرا حصہ’دی اسکارگیور‘  2024 میں ریلیز ہوگا۔


مزیدخبریں