راوی شہر میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی یقین دہانی

راوی شہر میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی یقین دہانی
کیپشن: Ensuring establishment of quality educational institutions in Ravi city

ایک نیوز :راوی شہرمیں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی یقین دہانی کرا دی گئی۔

 ایوان وزیر اعلیٰ میں راوی شہر میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کےلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مذاکراہ (پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ)منعقد کیا گیا ۔عمران امین چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونیوالےمیںساجد ظفر ڈار سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔

مذاکراہ کے آغاز پر کاشف قریشی ای ڈی کمرشل نے روڈا منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر عمران امین سی ای او نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راوی شہر کے ایجوکیشن زون میں عالمی معیار کے ادارے بننے سے تعلیمی انقلاب آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کےلئے روڈا اپنے سٹیک ہولڈرز کو بہترین پیکج دیگا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یاجوائنٹ وینچر کسی بھی ذریعہ سے ہم راوی شہر میں تعلیمی اداروں کا فروغ چاہیں گے،پنجاب میں عالمی معیار کی سہولیات سے مزین یہ پہلا ایجوکیشنل زون ہوگا۔