نگران وزیردفاع کی ایئر چیف سے ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال

Aug 23, 2023 | 22:30 PM

ایک نیوز:نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر  کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد،ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692811801-6264.mp4

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نگران وزیرِ دفاع کی جانب سے پاک فضائیہ کے قومی سلامتی کے عزم اور جدت طرازی کی تعریف کی گئی۔ملاقات کے دوران بین الاقوامی تزویراتی ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے نگران وزیر دفاع  کو پاک فضائیہ کی جدت طرازی سے منسلک منصوبوں اور اتحادی ممالک سے حاصل کردہ تکنیکی ٹیکنالوجیز کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق ائیر چیف نے نگران وزیردفاع سے ملاقات کے دوران  پاک فضائیہ کی جانب سے اپنے اہلکاروں کی تربیت کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کاکہنا تھاکہ پاک فضائیہ کی جانب سےاٹھائے گئے اقدامات عصرحاضر کے چیلنجز سے  نمٹنے  کے لیئے انتہائی مؤثر ثابت ہونگے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ سربراہ پاک فضائیہ نےنگران وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کی جانب سے نافذ کیے گئے تربیتی پروگرامز اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفننگ دی۔

نگران وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ 

نگران وزیر دفاع نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ میں پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تعریف ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر کا قدرتی آفات کے دوران پاک فضائیہ کی بروقت امدادی کارروائیوں کا اعتراف کیا۔

ترجمان کے مطابق نگران وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی جانب سے اپنے بنیادی دفاعی فرائض سے بڑھ کر قومی خدمت کے عزم کو سراہا۔ 

نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر  کاکہنا تھاکہ پاک فضائیہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرکے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں سب سے آگے رہے۔

 

مزیدخبریں