سانحہ 9مئی،جے آئی ٹی کا عمران خان سے جیل میں تفتیش کافیصلہ

Aug 23, 2023 | 21:24 PM

ایک نیوز:سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کےلیے قائم جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ9 مئی کی جے آئی ٹی جمعہ کو اٹک جیل جائے گی، جہاں چیئرمین تحریک انصاف سے تحقیقات کی جائیں گی۔ جے آئی ٹی نے اٹک جیل میں تحقیقات کے لیے اے ٹی سی سے اجازت مانگ لی۔

  عدالت کی اجازت کے بعد جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم جیل جا کرتحقیقات کرے گی، یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت لاہور میں 10 مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں