ایک نیوز :اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے شہریار آفریدی کی رہائی چیلنج کرنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراضات برقرار،چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اپیل پر رجسٹرار آفس نے قبل از وقت ہونے کا اعتراض عائد کیا، رجسٹرار آفس کے مطابق جس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے وہ عبوری نوعیت کا ہے، درخواست گزار وکیل کے مطابق عدالت نے شہریار آفریدی کو رہا کرکے ریلیف فراہم کردیا ہے،سنگل رکنی بینچ نے شہریار آفریدی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کیا، سنگل رکنی بینچ نے شہریار آفریدی کی مشروط رہائی کا حکم دیا، سنگل رکنی بینچ کے مطابق مرکزی کیس کی سماعت 28 اگست کو سماعت کیلئے مقرر ہے، سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ عبوری نوعیت کا ہے، سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل لا ریفارمز آرڈیننس کے تحت قابل سماعت نہیں،سنگل رکنی بینچ کیخلاف اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے جاتے ہیں۔