پاکستان اورسعودیہ عرب کی اسپیشل فورسزکی  البطارون مشقیں

پاکستان اورسعودیہ عرب کی اسپیشل فورسزکی  البطارون مشقیں
کیپشن: Al Batarun exercises of the special forces of Pakistan and Saudi Arabia

ایک نیوز : پاکستان اورسعودیہ عرب کی اسپیشل فورسزکی  البطارون مشقوں چراٹ میں جاری ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692802421-8896.mp4

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورسعودیہ عرب کی اسپیشل فورسزکی  البطارون مشقوں کی  افتتاحی تقریب چراٹ میں منعقدہوئی۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں2ہفتےتک جاری رہیں گی۔فوجی مشقوں میں ایک دوسرے کےتجربات سےاستفادہ اورمشترکہ آپریشنزکےپہلوشامل ہے۔انسداددہشت گردی کےحوالےسےبھی مشقیں کی جائیں گی۔ دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان ان مشترکہ فوجی مشقوں سے موجودہ دوطرفہ تعلقات  کو وسعت ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان قریبی فوجی تعلقات کو مزید تقویت اور استحکام دینا ہے۔ مشقوں کے دوران مختلف آپریشنز کو مشترکہ طور پر انجام دینے، مستقبل میں فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے شعبوں کی نشاندہی سمیت انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کرنا شامل ہے