ایک نیوز :کئی روز سے مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت اچانک کم ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوگیا۔ سستا ہونے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 32 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 629 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 1904 ڈالر فی اونس ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کمی
Aug 23, 2023 | 18:54 PM