ایک نیوز:لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر کے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
ڈی آئی جی پولیس لاہور نے انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان سے تفتیش کرنا مقصود ہے، اس لیے ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔
پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، ہم ان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کر کے تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔
انسداد دہشتگری عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں اور سزا کاٹ رہے ہیں۔
عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔