فلم راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اخترکاکردارکس نے اداکیا؟

فلم راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اخترکاکردارکس نے اداکیا؟
کیپشن: Shoaib Akhtar's role in the movie Rawalpindi Express?

ایک نیوز:سابق فاسٹ باؤلر شعیب اخترکی زندگی پربننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے مرکزی کردار کا نام سامنے آگیا۔

https://youtu.be/lNN8-E81cQI

API Response: Not Found

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس میں مرکزی کردار گوہر رشید ادا کرینگے۔ قبل ازیں اس کردار کیلئے عمیر جسوال کا انتخاب کیا گیا تھا، تاہم نومبر 2022 میں گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں سابق فاسٹ باؤلر کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

عمیر جسوال کی جانب سے فلم سے علیحدگی کے اعلان کے چند ماہ بعد ہی شعیب اختر نے بھی فلم کی ٹیم سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم معاہدہ ختم ہونے کے باوجود پروڈکشن ٹیم نے فلم کی تیاری جاری رکھی جس پر گزشتہ ماہ جولائی میں شعیب اختر نے غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی فلم کو بنانے اور اسے ریلیز سے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے حکم امتناع حاصل کرلیا۔

شعیب اختر  کا ٹویٹ میں  کہنا تھا کہ معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث فلم کی انتظامیہ سے تعلقات ختم کرنے پڑے اور اب وہ اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا مزید حصہ نہیں ہیں۔

ان سارے معاملے کے باوجود پراڈکشن ٹیم نے 1 منٹ 7 سیکنڈ کے دورانیے پر مبنی فلم کا نیا ٹیزر جاری کردیا ۔فلم راولپنڈی ایکسپریس کے نئے ٹیزر شعیب اختر کی زندگی میں غربت، جدوجہد اور طبی مسائل سے نمٹنے کے بہت سے شدید سلسلے دکھائے گئے ہیں۔

اس فلم کی ہدایت فراز قیصر نے دی ہے جبکہ اس کی کہانی قیصر نواز نے لکھی ہے جبکہ فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا گیا کہ فلم کب ریلیز ہوگی لیکن ایسا کہا جارہا ہے کہ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز ہوگی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں عمیر رانا، عدنان شاہ ٹیپو، فرحان طاہر، سلیم میراج ، راحیلہ آغا، سلمان شاہد ، شفقت چیمہ ، عثمان پیرزادہ ، عمر عالم اور رحیم پردیسی سمیت دیگر شامل ہیں ۔