ایک نیوز :ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نگران وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کا کہانی سامنے آگئی ۔
تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دئیے،ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔حلقہ بندیوں پر جو تحفظات رہے انہیں مستقبل میں دور کیا جائے، شفاف انتخابات کیلئے اچھے افسران کو تعینات کیا جائے، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بھی ایم کیو ایم نے نگراں وزیراعظم سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ و اضافی بلنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایم کیو ایم نے بجلی ٹیرف میں اضافے پر نگراں وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، ان کا کہناتھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کراچی والوں کیساتھ زیادتی ہے واپس لیا جائے.ایم کیو ایم وفد نے گذشتہ روز نگراں وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔