محسن نقوی کی چلڈرن ہسپتال آمد،سہولیات کے فقدان پربرہم

Aug 23, 2023 | 17:56 PM

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا طویل دورہ،سہولیات کے فقدان پرشدید برہم،مریضوں نے شکایات کے انبار لگادیئے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورے کے دوران مریضوں نے صفائی کے ناقص انتظامات، بعض وارڈز میں اے سی بند،  ادویات اور آپریشن کے لئے ضروری اشیا ء باہر سے خریدنے ،واش روم کی ابتر صورتحال، گندی بیڈشیٹس، علاج میں تاخیر اور بار بار چکر لگوانے سے بھی شکایات کیں ۔

وزیر اعلی محسن نقوی طبی اور دیگر سہولتوں کے فقدان پر برہم،میڈیکل ڈائریکٹر کو آخری وارننگ،ہسپتال میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم، میڈیکل ڈائریکٹرکو روزانہ کی بنیاد پر وارڈز اور واش رومز کا دورہ کر کے سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت  کردی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ مریضوں اور تیمارداروں کی علاج معالجے کے لئے ہر سطح پرگائیڈ کیا جائے- 
مریضوں نے نگران وزیراعلیٰ کو کارڈیک وارڈ میں زیر علاج دو بچو ں کی ماؤں نے ادویات کے ساتھ آپریشن میں استعمال ہونے والے اشیاء بھی باہر سے منگوانے کی شکایات کیں ۔وزیر اعلی محسن نقوی کا اظہار ناراضگی،ہسپتال انتظامیہ کو خریدی گئی ادویات اور اشیاء کی رقم واپس کرنے کا حکم ۔
وزیر اعلی محسن نقوی بیٹے کے علاج کیلئے آئے سب انسپکٹر امانت اللہ کے پاس رکے اور بچے کے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی کا اینڈو کرنالوجی وارڈ کے کوریڈور میں لگے اے سی کو وارڈ میں شفٹ کرنے کا حکم،سٹور میں موجود بیڈ شیٹس کو استعمال میں لایا جائے اور فوری طور پر گندی بیڈشیٹس کو تبدیل کیا جائے - 
وزیر اعلی محسن نقوی نے او پی ڈی،استقبالیہ کاؤنٹر، لیب، سوشل ویلفیئر آفس، واش رومز خصوصا معذور بچوں کے لئے بنائے گئے واش رومز ، بچوں کے پلے ایریا، اینڈو کرونالوجی وارڈ، بچہ سرجری وارڈ، آئی وارڈ، ای سی جی روم، یورالوجی و نیورو وارڈکا بھی دورہ کیا۔

محسن نقوی نے کارڈیک سرجری وارڈ، میڈیکل وارڈ، کارڈیک آئی سی یو، سٹرلائزڈ روم کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا ۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے آتشزدگی سے متاثرہ میڈیکل سٹور کا بھی معائنہ کیا اور جلد بحالی کے حوالے سے ضروری احکامات دیئے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا ۔ بچوں کے والدین سے طبی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے بچوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے معلومات لیں اور بہترین میڈیکل سروسزفراہم کرنے کی ہدایت کی ،استقبالیہ کاؤنٹر پر مشین سے خود ٹوکن لیکر رجسٹریشن پراسیس کا جائزہ لیا ۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے سوشل ویلفیئر آفس میں مریضوں کا ریکارڈ طلب کیااور چیک کیا ۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹرز کے کیفے ٹیریا کا وزٹ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور نرخوں کو چیک کیا۔سیکرٹری صحت، وائس چانسلر چلڈرن یونیورسٹی ڈاکٹر مسعود صادق، ایم ڈی ڈاکٹر ٹیپوسلطان اور دیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں