ایک نیوز :بھارت کا تاریخی خلائی مشن چندریان-3 چاند پر کامیابی کے ساتھ لینڈ کرگیا ،بھارت چاند پر اپنا خلائی مشن بھیجنے والے دنیا کے چند ممالک میں شامل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق چندریان تھری لینڈ روکرم چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر اترا ہے،بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جبکہ بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنیوالا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے ۔اس سے قبل امریکا ، روس اور چین چاندکے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کرچکے ہیں ،چندریان تھری کا خلائی مشن 14جولائی کو بھارتی ریاست اندھرا پردیش سے شروع ہوا تھا جو آج کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں اعلان کیا کہ چندریان 3 کامیابی کے ساتھ چاند پر لینڈ کرچکا ہے اور اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
India did it #Chandrayaan3 ‘s lander module successfully lands of #Moon
— Dr. Leena Dhankhar (@leenadhankhar) August 23, 2023
Congratulations to us pic.twitter.com/Py6fOgd1re
بھارت کی طرف سے چندریان تھری نامی خلائی جہاز گزشتہ ماہ چاند پر روانہ کیا گیا تھا،اس سے قبل بھی بھارت کی طرف سے 2019 میں بھی چاند پر خلائی جہاز بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی جو کہ ناکام ہوئی جبکہ حالیہ کوشش روس کا پہلا چاند مشن چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہونے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔
خلائی مشن کے سربراہ کے سیون نے چندریان کے چاند پر پہنچنے سےقبل کہا تھا کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے چار سال پہلے کی ناکامی کے بعد اصلاح کی ہے۔چندریان 3 مزید سختی کے ساتھ جانے والا ہے، ہمیں اعتماد ہے، اور امید کرتے ہیں کہ سب کچھ آسانی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے یہ مشن تقریباً چھ ہفتے قبل ہزاروں افراد کے سامنے شروع کیا گیا تھا، لیکن چاند تک پہنچنے میں 1960 اور 1970 کی دہائی کے اپالو مشنز کے مقابلے میں زیادہ وقت لگا، جو کہ چند ہی دنوں میں پہنچے تھے۔بھارت ان راکٹس کا استعمال کر رہا ہے جن کا استعمال اس وقت امریکا نے کیا تھا، اس کا مطلب ہے کہ تحقیقات کو اپنے ماہانہ قمری راستے پر جانے سے قبل رفتار حاصل کرنے کے لیے کئی بار زمین کا چکر لگانا چاہیے۔