دشمن کے ایجنڈے پرکام کرنیوالے سہولتکاروں کو نہیں چھوڑیں گے،آرمی چیف 

Aug 23, 2023 | 17:30 PM

ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاکہنا ہے کہ دشمن ملکوں کے ایجنڈے پر پاکستان کو عدم استحکام  کرنےکیلئے کام کرنیوالے دہشت گردوں، سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان آمد پر  کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  عسمان منزہ کے قریب جنوبی وزیرستان کے علاقے شیروانگی کا دورہ کیا جہاں گزشتہ روز 6فوجیوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692793933-7852.mp4

سپہ سالار نے  علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاکہنا ہے کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان میں مکمل امن واستحکام کی واپسی تک قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا شکار کیا جائے گا۔

مزیدخبریں