ایک نیوز: بھارتی ریاست میزورم میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، کئی مزدور حادثے کی جگہ پر کام میں مصروف تھے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملبے سے 17 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریاست میزورم کے وزیر اعلیٰ زورامتھانگا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جائے حادثہ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پل کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں افسوس ناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔