دلیپ کمار نے شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا؟ لیجنڈ اداکارہ سائرہ بانو  کے انکشافات

دلیپ کمار نے شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا؟ لیجنڈ اداکارہ سائرہ بانو  کے انکشافات

 ایک نیوز : لیجنڈ  اداکارہ سائرہ بانو نے اپنی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنے مرحوم شوہر اور اداکاری کے شہنشاہ دلیپ کمار کی یادگار تصاویر کے ہمراہ سہانی یادیں بھی شئیر کی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہےکہ  اداکار دلیپ کمار نے  انکی  22 ویں سالگرہ پر انہیں پالی ہل والے گھر میں شادی کے لئے پروپوز کیا تھا ۔اداکارہ نے بتایا کہ دلیپ کمار ان دنوں کلکتہ میں ایک فلم ’’ تیرے گھر کے سامنے ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں سے وہ ان کے ساتھ ڈنر میں شریک ہونے کیلئےہر دوسری رات  چنئی سے ممبئی کا  فضائی سفر کرتے تھے ۔
 انسٹا گرام پر شئیر ہونے والی پہلی تصویر میں نوجوان سائرہ بانو گلدستہ اور ہارتھامے کھڑی ہیں جبکہ وہ میز پر رکھا گیاکیک  بھی نظر آرہا ہے جبکہ  تصویر میں دلیپ کمار کے ساتھ  راجندر کمار اور دیو آنند بھی کھڑے ہیں ۔  دوسری تصویر میں  ادھیڑ عمر دلیپ  کمار اور سائرہ بانو کیک کاٹ رہے ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Saira Banu Khan (@sairabanu)