ایک نیوز: پشاورکے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کام کرنے والی ٹیکنیشن نے مبینہ خودکشی کرلی ۔
تفصیلا ت کے مطابق خودکشی کرنے والی ٹیکنیشن کی عمر 22 سال ہے جو اینڈوسکوپی میں کام کرتی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیشن نے خود کشی وارڈ کے اندر واش روم میں کی اور اس مقصد کیلئے خود کو زہریلا انجکشن لگایا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹوپسی رپورٹ میں وجوہات کا پتہ چلے گا کہ معاملہ خودکشی ہے یا منشیات کے استعمال کا۔