ایک نیوز:حضرت بہاؤالدین ذکریا ملتانی کے غسل کے موقع پر شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مرید حسین قریشی نے زین قریشی کا غصے سے ہاتھ جھٹکتے ہوئے انہیں تقریبات سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں حضرت بہاؤالدین ذکریا ملتانی کے784 واں عرس مبارک کے موقع پرسجادہ نشینی کی جنگ شدت اختیار کر گئی،غسل کے موقع پر شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی مرید حسین قریشی نےذین قریشی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے مزار کو غسل کیسے دیا؟
مرید حسین قریشی نے ذین قریشی کو تقریبات سے روک دیا اور مرید حسین قریشی نے ذین قریشی کا غصے سے ہاتھ جھٹک دیا۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں تقریبات کا آغاز ہوا،شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں اس وقت جیل میں ہیں۔