ایک نیوز: کینیا کی ایتھلیٹس فیتھ کیپیگون نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی 1500 میٹر کی دوڑ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بڈا پسٹ میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی دوڑ میں کینیا کی ایتھلیٹس فیتھ کیپیگون نے اپنے عالمی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا جبکہ
ایتھوپیا کی ڈیریبی ویلٹیجی دوسرے اور نیدر لینڈ کی سیفان حسن تیسرے نمبر پر رہیں۔ فیتھ کیپیگون نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، اس سے قبل رواں سال جون میں فیتھ کیپیگون نے خواتین کی 5 ہزار میٹر دوڑ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی 1500 میٹر کی دوڑ میں ایتھوپیا کی دیریبی ویلٹیجی دوسرے نمبر پر رہیں۔ نیدر لینڈ کی سیفان حسن تیسرے نمبر پر اور آئرلینڈ کی سیارا مگیان چوتھے نمبر پر رہیں۔ فیتھ کیپیگون کا کہنا ہےکہ عالمی ریکارڈ ہولڈر اور دفاعی چیمپئن کے طور پر آپ آگے جا کر ریس کو کنٹرول کرتے ہیں اور صرف دوڑتے ہیں تو میں نے بھی دوڑ لگائی، یہ دوڑ مجھے آسان لگی۔ اس جیت سے نیا حوصلہ ملا ہے اور جانتی ہوںکہ سب کچھ ممکن ہے۔
نیدر لینڈ کی سیفان حسن کا کہنا ہے کہ ’کچھ ہفتے قبل میراتھن گیمز سے آئی تھی اور کوشش تھی کہ میں اپنی رفتار دوبارہ حاصل کروں، میں نے اپنے کوچ سے بھی بات کی۔میں میراتھن گیمز جیت کر آئی ہوں، میں حیران ہوں کہ اس سال لڑکیاں تیز دوڑیں۔