ایک نیوز: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل خان نے ان کی نازیبا ویڈیوز لاکھوں روپے میں دبئی میں فروخت کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی نامی شخص سے مئی 2022 میں شادی کی تھی لیکن شادی کے کچھ ہی دنوں بعد دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے۔اسی دوران راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی پر دوسری لڑکی سے تعلق میں ہونے کا الزام لگایا اور ریپ جیسے سنگین الزامات عائد کیے۔ جس کے بعد انہوں نے عادل درانی کیخلاف مقدمہ درج کیا اور بعد میں عادل سے علیحدگی کا اعلان کر لیا۔جس کے بعد عادل درانی کو پولیس نے رواں سال 7 فروری کو گرفتار کیا تھا اور پھر انہیں 21 جولائی کو رہا کردیا گیا تھا۔
عادل درانی کی جیل سے رہائی کے بعد راکھی ساونت نے ایک انٹرویو میں اپنے سابق شوہر پر مزید سنگین الزمات عائد کیے ہیں۔ ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عادل درانی نے میری غیر اخلاقی اور عریاں ویڈیوز بناکر 47 لاکھ میں دبئی میں فروخت کی ہیں۔اس کے پاس ایسی بہت ساری غیر اخلاقی ویڈیوز ہیں جس پر میں خاموش تھی، ویڈیوز وائرل ہوجائیں گی تو میں کیا کروں گی؟ زہر کھا کر مر جاؤں؟ خودکشی کرلوں؟ پوری دنیا میری غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھی گی پھر میں کہاں جاؤں؟ دنیا کا کیسے مقابلہ کروں گی؟
راکھی ساونت نے کہا کہ ’میں عام انسان نہیں ہوں بلکہ سیلیبرٹی ہوں، میں ایک برانڈ ہوں۔
جیل سے رہائی کے بعد عادل درانی کا پہلا انٹرویو
عادل درانی نے جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راکھی نے اپنے لوگوں کے ساتھ مجھے پھنسانے کی کوشش کی ہے۔راکھی جیسی خواتین سے بات کرنا بھی خطرناک ہوتا ہے، وہ کچھ بھی کر سکتی ہیں۔
عادل درانی نے راکھی ساونت پر شادی کے بعد رتیش نامی بوائے فرینڈ سے تعلق میں رہنے کا بھی الزام لگایا۔ راکھی ساونت کی جانب سے تشدد کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے عادل درانی نے دعویٰ کیا کہ جب میں نے راکھی سے طلاق کا کہا تو اس نے مجھے مارنا شروع کردیا۔