ایک نیوز: سابق ڈی جی نیب مصدق عباسی بھی صدر پاکستان کے حق میں سامنے آگئے۔ اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر نے کہہ دیا بل منظور نہیں تو مطلب بل کی منظوری نہیں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی نیب و سابق مشیر وزیراعظم برائےاحتساب و داخلہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے صدر پاکستان کےٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی بات چیت، خواہ زبانی ہو، اشارہ ہو یا تحریری، ایک ایگزیکٹو آرڈر کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر سے دفتری نوعیت کے کسی بھی طریقہ کار کا مطالبہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، صدر نے کہہ دیاکہ بل منظور نہیں تو مطلب بل پر منظوری نہیں دی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیکریٹری کی تردید یہ تاثر دیتی ہے کہ بجائے ان کےصدر کو ان کے نظامی امور کی ترتیب پر غور کرنے کی ضرورت تھی، یہ عوامی استعمال کے لیے ایک دلچسپ وضاحت ہے لیکن قواعد اور اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔