ایک نیوز: طالبعلموں کے خلاف شکایتیں موصول ہونے پر محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلموں کے خلاف شکایتیں موصول ہونے لگی جس پر محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلم کلاسیں نہیں لیتے بلکہ کلاس کے اوقات میں پارک او ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں۔
والدین اور اسکولوں کو بچوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہدایت نامہ میں کہا گیا ہےکہ اسکول انتظامیہ والدین کے ساتھ ریگولر میٹنگ رکھا کریں۔ والدین ہفتہ میں کبھی اچانک اسکول آکر بچے کو دیکھیں بچہ اسکول آیا ہے کہ نہیں۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہےکہ طالبعلم ایک بار اسکول میں داخل ہو جائےتو اسے چھٹی سے قبل باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ والدین اور اساتذہ مل کر طالعبلم کا مستقبل سنوارنے میں مدد کریں۔