دبئی پلٹ شوہر کا بیوی رکھنے سے انکار، خاتون بیچ سڑک خاوند سے لپٹ گئی

Aug 23, 2023 | 13:04 PM

ایک نیوز: خاوند سے آشنا کیلئے خلع لینے کے تو بہت سے واقعات آپ نے دیکھے اور سنیں ہوں گے لیکن کبھی ایسا سنا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کیلئے ہر حد پار کرجائے۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ نے ایسا نہیں دیکھا تو سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی شہر پٹنہ کی یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔ جس میں ایک خاتون کو والہانہ اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق دبئی پلٹ شخص کی پانچ سال قبل شادی ہوئی اور وہ شادی کے 11 ماہ بعد ہی بیرون ملک چلا گیا۔ بیوی کے چار سال طویل انتظار کےبعد جب مذکورہ شخص واپس آیا تو اس کے دل میں دوسری شادی کی خواہش پیدا ہوگئی اور اس نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تاہم اس کی پہلی بیوی نے اسے چھوڑنے سے انکار کردیا اور علاقہ مکینوں کو ایک فلمی سین تب دیکھنے کو ملا جب بیوی نے نہ صرف اپنے شوہر کو سکوٹر سے گھسیٹ کر اتارا بلکہ علی الاعلان اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بیچ سڑک پر اسے گلے لگا لیا۔ 

تاہم خاتون کی ایک نہ چلی اور اس سب کے باوجود شوہر نے اسے اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کردیا۔ اب مذکورہ معاملے پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں