کراچی میں بھارتی جاسوس پاکستانی سہولت کار سمیت گرفتار

کراچی میں بھارتی جاسوس پاکستانی سہولت کار سمیت گرفتار
کیپشن: کراچی میں بھارتی جاسوس پاکستانی سہولت کار سمیت گرفتار

ایک نیوز: کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن،تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے بھارتی جاسوس پکڑا گیا جسے حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کے ساتھ ایک مقامی سہولت کار بھی موجود تھا، خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس ادارے نے فوری کارروائی کی اور دونوں کو حراست میں لے لیا۔لاکھوں مالیت کی ایرانی کرنسی اور 2 بھارتی پاسپورٹ بھی برآمد کرلیے۔

 حساس اداروں نے بھارتی جاسوس کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، دشمن ملک کے اہلکار سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔