ایک نیوز: وطن عزیز کی خاطر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہیوں کو انکے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی بلال حسن ، محسن اور طاہر عباس کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ میران شاہ میں دہشت گردوں کی جھڑپ میں شہید ہونے والے سپاہی بلال حسن اعوان کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقے فرخ پور سے ہے۔ جسد خاکی آبائی گاؤں فرخ پور میں پہنچے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692776623-3297.mp4
وزیرستان میں سپاہی شہید محسن کا تعلق شکر گڑھ کے نواحی علاقے چترانہ سے ہے،محسن شہید کی 5ماہ قبل شادی ہوئی۔ شہیدنے سوگواران میں والدین ،بیوہ اور 3بہنیں اور دو بھائی چھوڑے ہیں۔جسد خاکی آبائی گاؤں چترانہ میں پہنچے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں برگیڈیر شہزاد شفیع،لیفٹنٹ کرنل مظہر ودیگر افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ شہید کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی،علاقہ کی فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692776706-7276.mp4
جنوبی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کروڑ لعل عیسن کے رہائشی سپاہی طاہر عباس کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ۔ شہید طاہر عباس جنوبی وزیرستان میں وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے تھے ۔ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں چکنمبر 99 ٹی دے اے پہنچا جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے دستے ،ضلعی افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی اور قبر پر گلدستہ چڑھایا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ شہید سپاہی طاہر عباس بے سوگواروں میں والدین ،بیوہ اور 6 بھائی چھوڑے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692777105-7533.mp4
دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ایک اور جام شہادت نوش کرنے والے شہید سپاہی بلال حسن کا جسد خاکی آبائی گاؤں فرخ پور پہنچ گیا ہے۔بلال حسن جنوبی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوا ۔ بلال حسن شہید چار بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا ، شہید غیر شادی شدہ تھا اور والدین حیات ہیں ۔
بلال حسن کو نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے، شہید کے جسد خاکی کو فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کے تابوت کو سبز ہلالی قومی پرچم میں لپیٹا گیا، شہید اعزازات اسکے والد کے حوالہ کر دیے گئے ۔ شہید کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
تلہ گنگ کی تحصیل لاوہ یو سی ڈھرنال موضع گٹال کا رہائشی پاک آرمی کا جوان جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ آج آبائی گاؤں گٹال میں ادا کر کے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،پاک آرمی کے دستے نے سلامی دی علاقہ گٹال اور قریبی علاقوں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل نے سپاہی وقار احمد کی وردی ٹوپی بیچ وغیرہ شہید کے والد بشیر احمد کے حوالے کئے۔ پاکستانی جھنڈا وقار احمد کے بھائی کو دیا گیا ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692799275-5463.mp4
شہید سپاہی وقار احمد کے سوگواران میں ایک بیوہ موجود ہے۔
شہید کی قبر پر چیف اف آرمی سٹاف ، کور کمانڈر ، اسٹیشن کمانڈر 30 بلوچ رجمنٹ یونٹ سی ای او کی جانب سےگلدستے پیش کر دیے گئے ۔