چندریان کا مذاق اڑانے پر بالی ووڈ اداکار پر مقدمہ درج

چندریان کا مذاق اڑانے پر بالی ووڈ اداکار پر مقدمہ درج

ایک نیوز: چندریان کا مذاق اڑانے پر معروف بالی وڈ اداکار پرکاش راج کے خلاف کرناٹک کے بگل کوٹ ضلع  میں مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار پرکاش راج کے خلاف بگل کوٹ کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پرچندریان -3 کا مذاق اڑایا تھا۔
بالی ووڈ اداکار پرکاش نے ایک کارٹون کی ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں ایک شخص بنیان اور لنگی میں چائے ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

  رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیموں کے رہنماؤں نے ان کے خلاف باگل کوٹ ضلع کے بناہٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت  درج کرائی تھی۔سوشل میڈیا کئی صارفین نے ان کے خلاف اور کئی نے ان کے حق میں متعدد ٹویٹ کی ہیں ۔