سابق ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

سابق ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

ایک نیوز: امریکا سے تعلق رکھنے والی سابق ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرینا ولیمز نےبیٹی کا نام (Adira River Ohanian) رکھا ہے۔اس حوالے سے سرینا ولیمز اوران کے شوہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ سرینا ولیمز کے شوہر نے بتایا کہ بیٹی اور والدہ دونوں صحت مند اور خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ سرینا ولیمز کی پہلی بیٹی کا نام اولمپیا ہےجس کی عمر 5 سال ہے۔