پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ایک نیوز:  انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو عمران خان  کی گرفتاری کے بعد تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ کے کیس کی سماعت کی جس دوران جیل پولیس نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر  نےسماعت کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر  نے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔تفتیشی افسر  ن نے کہا کہ مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے جلد پیش کر دیا جائے گا مہلت دی جائے۔ عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے، انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔