ایک نیوز:صدر کے نئے پرنسپل سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملےپر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3سینیئرافسران کا پینل الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد یہ نام صدر کو بھجوائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سیکرٹری کی تعیناتی کے معاملہ میں صدر کی نامزد کردہ گریڈ 22کی افسر اور سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن حمیرا احمد نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ملاقات کر کے بطور سیکرٹری صدرِ مملکت تعیناتی سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق حمیرا احمد نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ملاقات میں تعیناتی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کسی متنازعہ عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہیں۔
دوسری جانب حمیرا احمد کی معذرت کے بعد نگران حکومت نے صدر مملکت کے سیکرٹری کے تقرر کیلئے متبادل آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے، حکومت نے گریڈ 22 کے 3 افسران کا پینل الیکشن کمیشن اور صدر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے،صدر ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرینگے۔نگراں حکومت آنے کی وجہ سے کسی بھی اہم تعیناتی کےلیے الیکشن کمیشن سے پوچھنا ضروری ہے۔