ایک نیوز: گجومتہ روہی نالے کے قریب دو افراد مین ہول میں پھنس کر جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کا تعلق نجی کیبل کمپنی سے ہے، مین ہول میں ایک شخص کیبل گزارنے کیلئے سیڑھی لگا کر نیچے اتارا اور گڑ میں گیسز کی وجہ سے کام کے دوران نیچے گر گیا۔دوسرا شخص اسے بچانے نیچے اترا لیکن وہ بھی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ دونو ں افراد حفاظتی سامان کے بغیر نیچے اترے تھے۔ایم ڈی واسا نےدونوں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔