ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا.
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو میرے خلاف تمام مقدمات کی سماعت سے روکا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ میر ےتمام مقدمات لاہور یا پشاورمنتقل کیےجائیں اور عدالتی فیصلہ ہونے تک جسٹس عامر فاروق کو مقدمات کی سماعت سے روکا جائے۔
سپریم کورٹ میں یہ درخواست آرٹیکل 186 اے کے تحت ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کرواپس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے۔