ایک نیوز: ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افسران نے الحمراء میں طارق محمود چوہدری کو خوش آمدید کہا،الحمراء افسران و ملازمین نےنئے تعینات ہونے والے سربراہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔الحمراء کے سربراہ طارق محمود چوہدری کا کہنا ہےکہ ادب وثقافت،ادارہ و ملازمین کے فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھا ئیں گے،دنیا میں ہماری ثقافتی قدروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔
طارق محمود چوہدری کا کہنا ہےکہ صاف وشفاف اندازمیں الحمراء کے تمام شعبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے مساوی پالیسیاں اختیار کی جائیں گی۔ فن اور فنکار کو عزت و احترام دینا ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔ملک وقوم کی نیک نامی کے لئے خود کو وقف کرنے والے آرٹسٹوں کی قدر کرتے ہیں،عوام اور الحمراء کا رشتہ مزید مضبوط کریں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692771169-7294.mp4