لاہور : ون وے کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کا حکم

Aug 23, 2023 | 11:01 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہوربھر میں آج سے ون وے کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائےگا ،سی ٹی او مستنصر فیروز نے حکم جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر  کا کہنا ہےکہ لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی 190 ٹیمیں شہر کے مختلف چوراہوں پر آج ون وے کی خلاف ورزی کنٹرول کرنے کے ساتھ 2 ہزار جرمانہ کرینگی۔ سی ٹی او  کا کہناہےکہ ون وے کی خلاف ورزی پر  زیرو ٹالرنس پالیسی کا حکم دے دیا گیا۔ون کی خلاف ورزی لاہور میں ٹریفک بلاک اور حادثات کی  بڑی وجہ ھے۔

سی ٹی او  کا مزید کہنا ہےکہ سرکاری و نجی ملازم سب کے فوری چالان کئیے جائینگے

مزیدخبریں