ایک نیوز: بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کا پیٹ نہ بھرسکا۔ صارفین پراضافی بوجھ ڈالنے تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر پڑنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سےچوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دیدی گئی ہے۔
نیپرا سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ درخواست میں فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو نے 16 ارب 13کروڑ کا اضافہ مانگ لیا۔ حیسکو اور آئیسکو نے 9,9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔
لیسکو 31 ارب، میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔