کچے کےڈاکوؤں نے2 افراد کو اغواء کرلیا، ورثاء کاانڈس ہائی وے پر دھرنا

کچے کےڈاکوؤں نے2 افراد کو اغواء کرلیا، ورثاء کاانڈس ہائی وے پر دھرنا
کیپشن: کندھ کوٹ:کچے کےڈاکوؤں نے2 افراد کو اغواء کرلیا، ورثاء کاانڈس ہائی وے پر دھرنا

ایک نیوز: کندھ کوٹ قمبرانی لاڑو سے ڈاکوؤں نے چوکیدار سمیت 2 افراد کو اغوا کرلیا. ورثاء نے واقعے کیخلاف انڈس ہائی وے بلاک کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق قمبرانی لاڑو کے مقام سے صبح 4  بجے کے قریب ڈاکو ایک اسکول چوکیدار اللہ رکھیو قمبرانی اور فاروق قمبرانی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے،ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دونوں افراد کو اٹھا کر کچے کے طرف فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کچے کے طرف روانہ ہوگئی۔

دوسری جانب مغویوں کے ورثاء قمبرانی برادری کے درجنوں افراد نے قمبرانی لاڑو انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ٹائر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔

اغوا کی وارداتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔