ایک نیوز: آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر عوام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ"ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صدر استعفیٰ دیں"۔ عوامی رائے کے مطابق "صدر کو استعفی دے دینا چاہیے، اس کو پتا ہی نہیں میرا عملہ کیا کر رہا ہے"۔"جس صدر کو اپنا نہیں پتا تو ملک کے بارے میں کیا پتا ہوگا"۔
عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اپنی ذاتی سیاسی پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے غلط بیانی کررہے ہیں"۔"صدر نے دستخط نا کرنے کے بارے میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کر کے بہت غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے"۔"تین دن بعد یاد آرہا ہے کہ دستخط نہیں کیے، ان کو چاہیے تھا کہ اسی وقت ردعمل دیں"۔
عوام کا کہنا ہے کہ "خاموشی کا مطلب نیم رضامندی سمجھا جاتا ہے"۔"صدر خود کو بچانے کے لیے عوام کو آرمی کے خلاف بھڑکا رہے ہیں"۔"صدر جھوٹ بول رہے ہیں، وہ سب جانتے تھے"۔
عوام کی رائے کے مطابق "یوٹرن لینا کوئی اچھی بات نہیں، یہ تو عوام کو دھوکے میں رکھنے والی بات ہے"۔"یہ انتہائی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے"۔