بلوچستان: پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Aug 23, 2023 | 10:11 AM

ایک نیوز: بلوچستان کی عوام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹیم میں جنرل فزیشن، میڈیکل آفیسر، ڈینٹسٹ اور پیڈیاٹریشن شامل تھے۔ مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور راشن بھی فراہم کیا گیا۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا۔

مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ صحت اور غذائیت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے لئے ای سی جی اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات بھی موجود تھیں۔

دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے ایس او ایس اسکول قائم کیا گیا۔ ایس او ایس چلڈرن ویلیج یتیموں اور بے سہارا بچوں کا ایک فلاحی ادارہ ہے جو 2005 میں قائم ہوا۔ اس میں 146 یتیم بچے بشمول 16 مائیں مقیم ہیں جو کہ ان بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ 

چیئرپرسن ایس و ایس چلڈرن ویلیج کوئٹہ کا کہنا ہے کہ “اس ادارے میں بلوچستان بھر کے بے سہارا بچوں کی پرورش، تعلیم اور انہیں ایک ماں کا پیار دیا جاتا ہے”۔ “ایف سی بلوچستان ہمیں راشن، تزئین و آرائش اور دیگر فلاحی کاموں میں مدد فراہم کررہی ہے”۔ “اس بلاک کی تمام سہولیات اور تزئین و آرائش ایف سی کی جانب سے کی جاتی ہے”۔ 

پرنسپل ایس او ایس چلڈرن ویلیج کوئٹہ کے مطابق “ پاکستان آرمی اور ایف سی نے ہمیشہ ہمیں میڈیکل، تعلیم اور دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کی”۔ “ایف سی ہسپتال کوئٹہ میں ایس او ایس کے یتیم بچوں کا فری علاج و معالجہ کیا جاتا ہے”۔ “ہم پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کے ایس وایس چلڈرن ویلیج سے تعاون پر مشکور ہیں”۔ 

عوام نے پاک فوج کی بےلوث خدمات کا خیرمقدم کرتے ہوئے احسان مندی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں