بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات

Aug 23, 2023 | 09:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر عمران خان سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی واپس روانہ ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خؒان سے جمعرات کو ان کے وکلا کی ملاقات ہونے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے جیل میں پہلے بھی دو ملاقاتیں کرچکی ہیں اور یہ ان کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں تیسری ملاقات تھی۔

مزیدخبریں